فلاحی تنظم "سی ڈی آر ایس ” نے پانی کی بچت پر میوزک ویڈیو جاری کردی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) فلاحی تنظیم سی ڈی آر ایس نے پانی کی بچت کے حوالے سے میوزک ویڈیو ” پانی کا پاسدار ” جاری کردی،سیما طاہر خان کے لکھے نغمے کو معروف سنگر عمیر جسوال نے خوبصورتی سے گاکر دل موہ لیے۔ تفصیلات کے مطابق صحت ،تعلیم ،خصوصی افراد اور صاف پانی سے متعلق متعدد منصوبوں پر کام کرنے والی تنظیم سی ڈی آر ایس نے عوام الناس خصوصاَََ چھوٹے بچوں میں پانی کی بچت کے حوالے سے آگاہی کے لئے بنائی گئی میوزک ویڈیو جاری کردی ۔
سیما طاہر خان کے لکھے نغمے کو معروف سنگر عمیر جیسوال نے خوبصورتی سے گا کر دل موہ لئے ۔ ویڈیو میں روز مرہ زندگی میں پانی کی بچت کے مختلف طریقوں کو دکھایا گیا ہے۔ سی ڈی آر ایس کے ڈائریکٹر آپریشن راجہ نبیل نے بتایا کہ ویڈیو سانگ کے ذریعے چھوٹے بچوں میں پانی کی اہمیت کے حوالے سے اگاہی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے،سی ڈی آر ایس ملک بھر میں صاف پانی فراہمی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ بلوچستان اور سندھ سمیت ملک کے دور دراز علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی مشن ہے۔

متعلقہ خبریں