لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سرکاری سطح پر ادا جعفری ادبی ایوارڈ کا اجراء 24 دسمبر 2020 کو نیشنل لائبریری آف پاکستان اسلام آباد میں کیا گیا ۔ادا جعفری ایوارڈ کومنظور کروانے میں نوجوان شاعر ناصر علی ناصر نے اہم کردار ادا کیا۔ نیشنل لائبریری آف پاکستان کے ڈی جی سید غیور حسین نے ناصر علی ناصر کی تجویز پر فوری عمل کرتے ہوئے نیشنل لائبریری آف ہاکستان کے پلیٹ فارم سے ادا جعفری کے نام سے ایوارڈ کا اجراء کیا۔
یاد رہے کہ معروف ادیب ادا جعفری کے نام سے آج تک کوئی ایوارڈ نہیں تھا، اس عمدہ کاوش پر نیشنل لائبریری آف پاکستان کی ڈی جی سید غیور حسین اور نوجوان شاعر ناصر علی ناصر مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ادا جعفری ایوارڈ کے منصفین میں وطنِ عزیز کے معروف شاعر ، نقاد ، دانشور اور مختلف زبانوں پر دسترس رکھنے والے اختر عثمان بطور سربراہ جج ، ممبر جج ڈاکٹر روش ندیم، ممبر جج عماد اظہرمقرر ہوئے۔ عنبرین صلاح الدین نےپہلا ایوارڈ جیتااور دوسرا ایوارڈ جیتنے والی شاعرہشمامہ افق، تیسرا ایوارڈ جیتنے والی شاعرہ نیلم ملک ٹہریں۔منتظمین کا کہنا ہے کہ لاہور سے یہ ایوارڈ انشاءاللہ ہر سال دسمبر میں ہو گا ۔
رجحان سازی
- فلاحی تنظم "سی ڈی آر ایس ” نے پانی کی بچت پر میوزک ویڈیو جاری کردی
- بلوچستان میں منشیات کا ناسور، پالیسی بنانے کا مطالبہ
- ورچوئل ایکسپو جدید دور میں کاروبار کو نئی جہتیں فراہم کرے گی
- گوجرانوالہ سے اپوزیشن تحریک شروع، حکومت کو NRO نہیں ملے گا، جمہوریت بحال کرنے نکلے ہیں، 22 کروڑ عوام کو حق دلوائیں گے، مریم، بلاول، فضل الرحمٰن
- یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس کا انعقاد
- پاکستان سے جنگ کا خوف،9ہزار بھارتی فوجیوں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی
- حکومت اسی لیے نہیں چلتی کہ سلیکٹیڈ ہر وقت ٹی وی دیکھتے رہتے ہیں، ریحام خان
- چوہدری شوگر ملز کیس،مریم نواز احتساب عدالت پیش
- عمران خان نے عوام کے پیسے پر راتوں و رات 300 ارب کا ڈاکہ ڈالا، مریم اورنگزیب
- پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کیس: خواجہ سعد اور سلمان رفیق پر فرد جرم عائد
متعلقہ خبریں