مصباح الحق کو بیک وقت قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مصباح الحق کو بیک وقت قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان اسی ہفتے کئے جانے کی امید ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی مصباح الحق کے کوچ ہونے کی صورت میں مہنگے بیٹنگ کوچ کے بجائے مقامی کوچز پر انحصار کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے بجائےصوبائی ٹیموں کے سلیکٹرز چیف سلیکٹرز کی مدد کریں گےجبکہ بولنگ کوچ کے لیے وقاریونس کا انتخاب کیا گیا ہے۔یاد رہے کچھ روز قبل پی سی بی نے قومی ٹیم کیلئے ہیڈ اور بائولنگ کوچ کیلئے انٹرویوز لئے تھے۔قذافی اسٹیڈیم میں سی ای او پی سی بی وسیم خان کی سربراہی میں پانچ رکنی پینل نے امیدواروں کے انٹرویوز کیے۔بولنگ کوچ کے لئے وقار یونس جبکہ ہیڈ کوچ کے لیے ڈین جونزاور مصباح الحق نے پی سی بی کو اپنی صلاحیتوں کے بارے میں بتایا تھا۔

متعلقہ خبریں