حاجی پیرسیکٹر میں بھارتی فوج کی وحشیانہ گولہ باری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی افواج کی حاجی پیر سیکٹر میں وحشیانہ گولہ باری جاری،پاک فوج کا ایک جوان شہید،افواج پاکستان کی طرف دشمن کو دندان شکن جواب دیاگیا، پاک فوج کے شہید جوان اعجاز کی نماز جنازہ باغ میں ادا کی گئی اور شہید کوسلامی دی گئی،نماز جنازہ میں اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر امجد اقبال،ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی، فوجی و سول حکام اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی ۔اس موقع پر شہید کے جسد خاکی کو پورے اعزاز کیساتھ انکے آبائی علاقہ روانہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں