بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی نئی داستان رقم کردی،سیدھی گولیاں چلا دیں ، بڑے پیمانے پر شہادتیں

سری نگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مزید 7 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ دوسری جانب ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران گھر کے ملبے سے مزید 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

گزشتہ روز بھی قابض بھارتی فوج نے 2 الگ الگ واقعات میں سرچ آپریشن کے دوران ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا، شہید ہونے والے نوجوان مقامی یونیورسٹی کے طالب علم تھے۔واضح رہے کہ 4 روزقبل بھی بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پورہ میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا اور کل مزید 2 نوجوانوں کو نشانا بنایا گیا جب کہ گزشتہ 4 دنوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں