ڈی ایچ اے شہریوں کو جدید رہائشی سہولیات فراہم کرتا ہے، عمر خالد

لاہور(کامرس رپورٹر) ڈی ایچ اے شہریوں کو جدید رہائشی سہولیات فراہم کرتا ہے، ان خیالات کا اظہار ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ عمر خالد نے ورچوئل ایکسپو کے چیف ایگزیکٹو نعیم ثاقب سے ملاقات میں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہDHA فزیکل پلاننگ اس کی جدت کی آئینہ دار ہے، دکانوں، مکانوں ، مساجد اور دیگر کمرشل کوارٹرز کے مابین سکون، امن اور خاموشی کو برقرار رکھا گیاہے تاکہ ٹریفک کے شور سے علاقہ مکین کم سے کم متاثر ہوں۔ عمر خالد نے مزید کہا کہ تعمیراتی شعبے کو تقویت دینے میں نعیم ثاقب کا ورچوئل ایکسپو منصوبہ قابل ستائش ہے۔

متعلقہ خبریں