یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں پنجاب پولیس میں نئے بھرتی ہونے والے افسران کی نالج ورکر ایج میں پولیس کی کارکردگی کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں اگست ۱۰، ۲۰۲۱ کو پنجاب پولیس میں نئے بھرتی ہونے والے پولیس افسران کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ ورکشاپ نالج ورکر ایج میں پولیس کی کارکردگی کے موضوع پر یونیورسٹی کے پروفیشنل ڈویلپمنٹ سینٹر (پی ڈی سی) میں منعقد کی گئی۔ ڈائریکٹر پی ڈی سی، پروفیسر ڈاکٹر نوید جمیل ملک نے ورکشاپ میں نظامت کے فراٗض ادا کئے اور نالج ورکر ایج میں کل شخصی تربیت کے پہلو کو اجاگر کرتے ہوئے ، کسی بھی ادارے کے کارکنان کے بدن، ذھن، دل اور روح کی پرورش پر زور دیا۔ ورکشاپ میں یونیورسٹی کے اساتذہ، پروفیسر ڈاکٹر ندیم احمد پرو وائس چانسلر، ڈاکٹر محمود رحمانی، ڈاکٹر سبین جاوید ڈائریکٹر آئی ٹی، ڈاکٹر ساجد خان، ڈاکٹر حبیب قاضی ڈائریکٹر لینگوئج سنٹر، جناب رحمت اللہ ڈائریکٹر انوویشن اینڈ کنسپچولائیزیشن، محترمہ منیبہ رندھاوہ صدر شعبہ قانون نے مختلف موضوعات پر ورکشاپ کے شرکاء سے ساتھ سیر حاصل گفتگو بھی کی اور انہیں پولیس کے چعبے میں فنی کارکردگی کے اصول بتائے ۔
ورکشاپ کے بعد یونیورسٹی کے عبدالغنی آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں یونیورسٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین جناب فیصل منظور اور یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب ریحان یونس نے خطاب کیا۔ فیصل منظور صاحب نےمحکمہ پولیس اور یونیورسٹی کے مابین پولیس افسران اور سٹاف کی ٹریننگ کے لئے روابط کو مستحکم کرنے پر زور دیا۔ جناب ریحان یونس صاحب نے اس دعا اور امید کا اظہار کیا کہ اِس قسم کی ورکشاپس کے ذریعے محکمہ پولیس کے افسران علاقے کے عوام کی بہتر خدمت سر انجام دینے کے لئے تیار ہوں گے۔ورکشاپ کے شرکاء میں سے سب انسپکٹر فاروق نے اپنے ساتھیوں کی طرف سے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایسی تعلیمی ورکشاپس محکمہ پولیس کے لئے مستقبل میں بھی یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کی جاتی رہیں گی۔جناب محمد یعقوب رجسٹرار، یونیورسٹی آف سیالکوٹ نے تمام شرکاء اور ماہرین کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے آخر میں ورکشاپ کے شرکاء اور اساتذہ کو اسناد اور شیلڈز پیش کی گیئں۔
رجحان سازی
- مسلح افواج کیخلاف مہم، سوچی سمجھی سازش
- پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) نے پی پی ایف تحقیقاتی رپورٹنگ فیلوشپس کےلئے درخواستیں طلب کرنا شروع کردیں
- نوجوان پارلیمانی قیادت پیدا کرنا بطور لیڈر ہم سب کی شہری ذمہ داری ہے،فیصل ایڈووکیٹ کا استنبول میں ورکشاپ سے خطاب
- سابق وزیرداخلہ مرحوم سینیٹر عبدالرحمان ملک کی رسم چہلم برطانیہ میں ادا کی گئی
- یو این کا اسرائیل کو نسل پرست ریاست سمجھنا فلسطینی کاز کی سچائی پر مہر تصدیق ہے‘ڈاکٹر خالد قدومی
- ملزمان کو پکڑنے کیلئے بیٹی کی جان خطرے میں ڈالنے والے اے ایس آئی محمد بخش برڑو کو ستارہ شجاعت سے نواز دیا گیا
- سینیٹر رحمان ملک کا ختم چہلم 27مارچ کو ہوگا
- آر آئی یو جے کے سالانہ انتخابات میں عابد عباسی صدر ،طارق علی ورک جنرل سیکرٹری اور کاشان اکمل فنانس سیکرٹری منتخب
- چیئرمین پاکستان تحریک اتحاد چوہدری اورنگزیب کی گورنر پنجاب سے ملاقات
- اسلام آباد میں BYBLOS عرب انٹرنیشنل ریسٹورنٹس کا افتتاح لبنانی سفیر نے کر دیا
متعلقہ خبریں