بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے اساتذہ، ملازمین اور طلبہ کی احتجاجی ریلی، ن لیگ کے حامد حمید کے فوری استعفی کا مطالبہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تعلیم کی یونیورسٹی میں بے جا سیاسی مداخلت اور کمیٹی میں حامد حمید کا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبات کیساتھ جنسی زیادتی کے الزام پرطلبہ اور ملازمین کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔یونیورسٹی ملازمین، طلبہ اور طالبات کی احتجاج ریلی۔ریلی میں شریک طلبہ نے حامد حمید کے فوری استعفی کا مطالبہ کر دیا۔طلبہ نے بوائز ہاسٹل سے کشمیر ہائی وے تک ریلی نکالی۔

ریلی میں طلبہ نے حامد حمید کے شرمناک بیان پر مذمت کا اظہار کیا۔احتجاجی ریلی میں طلبہ کی بڑی تعداد کیساتھ انتظامیہ اور اساتذہ بھی شریک ہوئے۔طلبہ نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حامد حمید کے بیان پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا اور یہ واضح کر دیا کہ اگر حکومت تین دن تک حامد حمید کی پارلیمنٹ سے رکنیت معطل نہ کی تو یہ احتجاج پارلیمنٹ ہاؤس کا رخ بھی کر لے گا۔

متعلقہ خبریں