امریکی خاتون اول اور کینیڈین وزیراعظم کے معاشقے کے سوشل میڈیا پر چرچے

لاہور (نیوز ڈیسک)ایساکچھ ہونے والا تو نہیں جو کچھ تصویر میں نظر آ رہا ہے مگر سوشل میڈیا صارفین کے لیے بحث کا ایک نیا موضوع ضرور ہاتھ آ گیا ہے۔ویسے بھی ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کی بیوی سوشل میڈیا میں رہنے کے لیے بہانے ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہمیشہ ہی دنیا بھر میں میڈیا کی سرخیوں میں رہتے ہیں، جس کی وجہ ان کے اقدامات، ٹوئیٹس یا عجیب دعویٰ ہوتے ہیں مگر ان کی اہلیہ میلانیا بھی اس معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں۔

ماضی میں مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ میلانیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں مگر گزشتہ سال کے آخر میں ایک انٹرویو میں امریکی خاتون اول نے کہا تھا کہ ان کی اور شوہر کی کیمسٹری بہت ملتی ہے، اور تعلقات کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔تاہم اب فرانس میں جی 7 کانفرنس کے دوران ان کی کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے اور آن لائن اس پر متعدد پرمزاح جملے کسے گئے ہیں۔کانفرنس کے دوران عالمی رہنماؤں اور ان کی شریک حیات کی تصاویر لی گئی تھیں مگر میلانیا ٹرمپ کی جانب سے کینیڈین وزیراعظم کے خیرمقدم کی تصویر انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی، حالانکہ امریکی صدر کی تصاویر بھی کافی دلچسپ ہیں۔ٹوئٹر پر اس تصویر پر متعدد افراد نے کمنٹس کیے کیونکہ ان کو لگ رہا تھا کہ امریکی خاتون اول کینیڈا کے وزیراعظم کو پسند کرنے لگی ہیں، جبکہ میلانیا لو ٹرمپ ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈنگ کرنے لگا۔ایک صارف نے لکھا ‘میلانیا سب کچھ خطرے میں ڈالنے کے لیے تیار ہیں ‘۔ایک اور کا کہنا تھا ‘ایسا نظر آتا ہے کہ میلانیا نے بھی کینیڈا بھاگنے کے منصوبے پر غور شروع کردیا ہے’۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 2 سال قبل یعنی فروری 2017 میں صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کی جسٹن ٹروڈو کو دیکھنے کی تصاویر بھی اسی طرح وائرل ہوئی تھیں اور اس وقت بھی لوگوں کو لگا تھا کہ ایوانکا کینیڈین وزیراعظم کو پسند کرنے لگی ہیں۔ویسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس موقع پر پیچھے نہیں رہے۔ انہوں نے بھی فرانس کی خاتون اول سے گال پر بوسہ لیا۔

متعلقہ خبریں