ستر(70)سال سے جاری مسئلہ کشمیر کا حل، چین نے اہم ترین اعلان کردیا

بیجنگ(صباح نیوز)بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر وزیر دفاع خرم دستگیر اور وزیر خارجہ خواجہ آصف نے چینی حکام سے ملاقاتیں کیں، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر وزیر دفاع خرم دستگیر اور وزیر خارجہ خواجہ آصف نے چینی حکام سے ملاقاتیں کیں اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر چینی وزیر دفاع نے کہا کہ 70 سال سے جاری مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے، مسئلہ کشمیری

عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ ہیں۔چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرئے دفاع سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزیردفاع خرم دستگیر نے شرکت کی اور چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔وزرا خارجہ سطح اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے شرکت کی۔ انہوں نے چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور حفاظت کے لیے چین ہر دم پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

متعلقہ خبریں