کوپن ہینگ(نمائندہ خصوصی )ڈینش مسلم سینٹر ڈنمارک کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد اسلامک کلچرل سینٹر کوپن ہیگن میں کیا گیا ۔عید ملن پارٹی میں بچے، بوڑھے ، جوان مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ عید ملن پارٹی کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک جگہ اکٹھے کر کے عید ملنا اور آنے والے معزز مہمانوں کی ضیافت کرنا تھا ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈینش مسلم سینٹر ڈنمارک کے جنرل سیکریٹری راجہ عمران قیصر نے ادا کیے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز عثمان یوسف نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اس کے بعد نوید الرحمان خرم نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی۔ تنظیم کے نائب صدر عامر محمود نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ ڈی ایم سی یوتھ کے صدر ارمش مہدی خان نے ڈنمارک میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں ہونے والے پروگرامز کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی ۔اس موقع پر انہوں نے ڈی ایم سی کے لوگو کے معنی و مقصد کو واضع کیا ۔
یورپین مسلم کونسل کے جنرل سیکرٹری زاہد مصطفی نے ای ایم سی کے اغراض و مقاصد سے شرکاء کو آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ کس طرح ای ایم سی یورپ کے دوسرے ممالک کے ساتھ کام کرتی ہے ۔ آخر میں ڈینش مسلم سینٹر ڈنمارک کے صدر امتیاز احمد سیویا نے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے اپنے خطاب میں عید کی قربانی کا مقصد قرآن و حدیث کی روشنی میں واضع کیا ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ ڈی ایم سی کے قیام کا مقصد کردار سازی ہے۔یورپ کے اندر رہتے ہوئے مسلمان خواہ وہ کسی بھی فیلڈ میں کام کرتے ہوں ۔ اپنے کردار سے پہچانے جانے چاہئے ۔آخر میں انہوں نے لوکل زبان میں آنے والی نسلوں کے لئے ڈینش زبان کے اندر اسلامک لٹریچر کی مستقل بنیادوں پر ٹرانسلیشن کے باقائدہ آغاز کا اعلان کیا ۔اور شرکاء میں عربی ، اردو اور ڈینش زبان میں ترجمہ کی گئی احادیث اور دعائیں تقسیم کروائیں ۔ پرو گرام کا باقاعدہ اختتام امام و خطیب اسلامک کلچرل سینٹر جعفر خلیل نے دعا کے ساتھ کروایا ۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں ظہرانے کا اختمام کیا گیااور شرکا نے ایک دوسرے کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی۔
رجحان سازی
- مسلح افواج کیخلاف مہم، سوچی سمجھی سازش
- پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) نے پی پی ایف تحقیقاتی رپورٹنگ فیلوشپس کےلئے درخواستیں طلب کرنا شروع کردیں
- نوجوان پارلیمانی قیادت پیدا کرنا بطور لیڈر ہم سب کی شہری ذمہ داری ہے،فیصل ایڈووکیٹ کا استنبول میں ورکشاپ سے خطاب
- سابق وزیرداخلہ مرحوم سینیٹر عبدالرحمان ملک کی رسم چہلم برطانیہ میں ادا کی گئی
- یو این کا اسرائیل کو نسل پرست ریاست سمجھنا فلسطینی کاز کی سچائی پر مہر تصدیق ہے‘ڈاکٹر خالد قدومی
- ملزمان کو پکڑنے کیلئے بیٹی کی جان خطرے میں ڈالنے والے اے ایس آئی محمد بخش برڑو کو ستارہ شجاعت سے نواز دیا گیا
- سینیٹر رحمان ملک کا ختم چہلم 27مارچ کو ہوگا
- آر آئی یو جے کے سالانہ انتخابات میں عابد عباسی صدر ،طارق علی ورک جنرل سیکرٹری اور کاشان اکمل فنانس سیکرٹری منتخب
- چیئرمین پاکستان تحریک اتحاد چوہدری اورنگزیب کی گورنر پنجاب سے ملاقات
- اسلام آباد میں BYBLOS عرب انٹرنیشنل ریسٹورنٹس کا افتتاح لبنانی سفیر نے کر دیا
متعلقہ خبریں