مودی کیخلاف بھارتی عوام لندن کی سڑکوں پرنکل آئے

لندن (این این آئی)بھارتی وزیراعظم کے خلاف بھارتی عوام لندن کی سڑکوں پرنکل آئے۔تفصیلات کے مطابق لندن میں پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے واقع پارک میں بھارت کی نچلی ذات کے سینکڑوں ہندو مودی حکومت کے غیرقانونی اقدامات اورنچلی ذات کے ہندوئوں کے ساتھ کئے گئے مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیلئے جمع ہوگئے۔اس موقع پر موجود مظاہرین نے مودی کے خلاف نعرے لگائے جبکہ کشمیری عوام اور سکھوں کے خلاف کئے گئے مظالمپر بھی افسوس کا اظہار کیا ۔

مظاہرے میں خواتین نے کہا کہ کشمیر میں خواتین اور بچوں پر جو ظلم کئے جارہے ہیں ہم مودی کی حمایت نہیں کرسکتے،بھارت میں مسلمان بھی بڑی تعداد میں ہیں اور سکھوں کا بھی بڑا اسٹیک ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔مظاہرین نے کہا کہ انڈین آ ئین کے مطابق بھارت کا نام ہندوستان نہیں ہوسکتا بلکہ ہمارے ملک کا نام بھارت یا انڈیا ہے لیکن مودی سرکار بھارت کو ہندوستان بنانے پر تلی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں