علامہ خادم حسین رضوی اشتہاری قرار، جائیداد ضبط کرنے کا حکم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )انسداد دہشت گردی عدالت نے علامہ خادم حسین رضوی کواشتہاری قرار دے دیا۔ شر انگیز تقریر کرنے پر تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کی جائیداد قرق کرنے کا بھی حکم ، نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد کے جج شہزاد حسین نے تھانہ منصور آباد کے شر انگیز تقریر کے 2 سال پرانے مقدمہ کیسماعت کے دوران مقدمہ میں نامزد ملزم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم رضوی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔ خادم حسین کی جائیداد بھی قرق کرنے کا حکم جاری کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق تھانہ منصور آباد پولیس 19 ستمبر کو مقدمے کا چالان انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کریگی۔

متعلقہ خبریں