شنیرااکرم نے کراچی کا ساحل عوام کیلئے بند کرنے کا مطالبہ کردیا

کراچی (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سی ویو کے ساحل کو لوگوں کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ”میں اب ایسی سنگین صورتحال پر خاموش نہیں رہ سکتی، سی ویو کے ساحل پر کئی کلومیٹر تک طبی فضلہ پھیلا ہوا ہے، جن میں سینکڑوں کی تعداد میں استعمال شدہ سرنجیں موجود ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر اس علاقے کو سیل کرے اور پیشہ وار اہلکاروں کو اس علاقے کی صفائی کے انتظامات سونپے“۔

شنیرا اکرم نے تنبہیہ کرتے ہوئے کہا کہ سی ویو کا ساحل طبی فضلے کے باعث ماحول دشمن بن چکا ہے جس کی صفائی کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سالوں میں کئی مرتبہ میں اس ساحل پر آئی ہوں مگر پہلی بار مجھے یہاں سے خوف آ رہا ہے“۔شنیرا اکرم کی ایک ٹوئٹ پر شفقت حسین نامی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ خطرناک آپ کے لیے ہوگا لیکن ہم پاکستانی قوم ہیں ہم پیدا ہی غیر قدرتی موت مرنے کے لیے ہوئے ہیں۔شنیرا اکرم نے صارف کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کس ذہنیت کے مالک ہیں؟ کبھی نہ بھولیں آپ کی زندگی اتنی ہی اہم ہے جتنی اس دنیا پر کسی اور کی ہے۔

متعلقہ خبریں