نواز شریف کی والدہ پر ڈیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالاجا رہا ہے، پرویز رشید

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کےسینئررہنما پرویز رشید نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ پر ڈیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔اس حوالے سے پرویز رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ لوگ اتنا گر گئے ہیں کے جاتی عمرہ میں میاں صاحب کی ضعیف ال عمر والدہ پر پریشر ڈال رہے ہیں کے بیٹے سے کہو ڈیل کر لے ورنہ آپکے لئے بھی زمین تنگ کر دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج شوکت خانم زندہ ہوتی تو بہت شرمندہ ہوتی۔۔خیال رہے کہ جہاں کچھ صحافیوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف ڈیل کرنا چاہتے ہیں اور اس کے نتیجے میں وہ ملک سے باہر چلیں جائیں گے۔

متعلقہ خبریں