آج کا دن ہمارے عظیم بانی رہنماؤں اور بزرگوں کی جہد مسلسل و قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،رحمان ملک

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک کا یوم پاکستان کے موقع پر کہنا تھا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم قائداعظم کے سنہری اصول ’اتحاد ، ایمان اور نظم وضبط‘ پر عمل کرے، آج کا دن ہمارے عظیم بانی رہنماؤں اور بزرگوں کی جہد مسلسل و قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے عظیم بانی رہنماؤں و بزرگوں نے لازوال قربانیاں دیکر ہمیں ایک آزاد ملک دیا، اس اہم قومی دن پر ہمیں سوچنا ہوگا کہ پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا مگر ہم نے پاکستان کو کیا دیا، میں بابائے قوم، تحریک آزادی کے تمام قائدین اور اپنے بزرگوں کو حراج تحسین و عقیدت پیش کرتا ہوں،ان تمام شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان بنانے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، افواج پاکستان کے بہادر شہیدوں کو سلام جنہوں ملکی سالمیت اور دھشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں پیش کئے۔

سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہآج پاکستان سیاسی، معاشی و دیگر مسائل سے گزر رہا ہے، آج ہمیں اسطرح کی اتحاد کی ضرورت ہے جو ہمارے اباواجداد نے پاکستان بناتے وقت دیکھایا تھا، سب سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ باہمی اختلافات کو بھلا کر قومی و ملکی مسائل کے کئے اکٹھے ہو،قائداعظم کے فرمان اتحاد، ایمان اور تنظیم پر عمل کرتے ہوئے ہم ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آؤ آج ہم سب عہد کرے کہ آنے والے نسل کے لئے ایک ترقی یافتہ، پرامن اور خوشحال پاکستان دینگے۔

متعلقہ خبریں