کور کمانڈر گوجرانوالہ کیخلاف ماسٹر ٹائلز کے نام سے وائرل جعلی خط کا پول کھل گیا، ماسٹر ٹائلز کے مالک نے خط کی تردید کردی

لاہور(نمائندہ خصوصی) کور کمانڈر گوجرانوالہ کے خلاف ماسٹر ٹائلز کے مالک کی طرف سے ایک جعلی خط سوشل میڈیا پر وائرل کیا جا رہا ہے۔ اسکے خلاف ماسٹر ٹائلز نے سائبر کرائمز سیل کو درخواست دے دی ہے۔

جنرل عاصم منیر ایک انتہائی باوقار شخص ہیں اور طبیعت کی سادگی کے لئے پوری فوج میں مشہور ہیں۔ حافظ قرآن ہیں اور ایک بہت صاف ستھرے ذہن کے مالک ہیں۔ فوجی زندگی میں انکی قابلیت اور قائدانہ صلاحیتوں کے سب گرویدہ و معتقد ہیں۔ ان جیسے انسان کے خلاف ایسی سازش کرنے والوں کا سب کو علم ہے اور یقینی طور پر یہ افواج پاکستان کے خلاف دشمن کی گھناؤنی سازش کا ایک حصہ بھی ہے اور ہمارے ہمہ وقت مصروف عمل صنعتکاروں کے فوج سے تعلقات خراب کرنے کی ایک گندی کاوش بھی ہے۔

متعلقہ خبریں