اسلام آباد (فیصل اظفر علوی سے)راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی سالانہ جنرل باڈی کے اجلاس میں مقررین نے آر آئی یو جے کی سالانہ کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح سے آر آئی یو جے نے صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑی اس کی مثال نہیں ملتی ،آر آئی یو جے نے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل جس سے آزادی صحافت پر پابندیاں لگانے کی سازش کی جارہی تھی حکومت کو واپس لینے پر مجبور کیا اور جس پر پورے پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اس کو سراہا گیا،اجلاس میں آر آئی یو جے کے الیکشن میں تاخیر پر سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے قرارداد پیش جس کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا،اجلاس میں سینئر صحافی اقبال جعفری کی سربراہی میں پانچ رکنی الیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا،اجلاس میں سینیئر صحافیوں سی آر شمسی ،ضیاالدین اور آر آئی یو جے کے ممبران کے عزیز اقارب کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی اور سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ناصر زیدی کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آر آئی یو جے کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس صدر آر آئی یو جے عامر سجاد سید کی سربراہی میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس میں آر آئی یو جے کی کارکردگی رپورٹ سیکرٹری آر آئی یو جے طارق علی ورک اور فنانس رپورٹ حنیف الرحمن نے پیش کی جس کو اجلاس کے شرکاء نے سرہا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی،جبری برطرفیوں،تنخواہوں میں کٹوتیوں،غیر اعلانیہ سنسر شپ، پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کے خلاف،پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل 2021 کے حوالے سے جد و جہد ناقابل فراموش ہے آر آئی یو جے نے جس طرح سے صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑی اس کی مثال نہیں ملتی مقررین نے کہا آر آئی یو جے کی کارکردگی رپورٹ اتنی اچھی ہے کہ ہر ماہ میں چھ ایونٹ کیے گئے ہیں شاید ہی کوئی یونین ایسی ہو جس نے اتنے پروگرام کیے ہوں خاص طور پر میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف جو تحریک چلائی گئی اور حکومت کو مجبور کیا اور حکومت کو اسے واپس لینا پڑا۔
مقررین نے کہا کہ اس شہر میں ایک ہی آر آئی یو جے ہے جس کی جڑیں کارکنوں میں ہیں اور ہم اس کی کارکردگی کو سراہتے ہیں اجلاس میں شرکاء کی طرف سے مختلف قسم کی تجاویز بھی دی گئیں کہ صحافیوں کے حوالے سے ڈیٹا مرتب کیا جانا چاہیے ،ار آئی یو جے کی فیس ایزی پیسہ کے ذریعے بھی وصول کی جانی چاہیے تاکہ جو بندہ خود نہیں آ سکتا وہ ایزی پیسہ کے ذریعہ فیس جمع کروا سکے مقررین میں سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ،سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے فوزیہ شاہد صدر آر آئی یو جے عامر سجاد سید،سیکرٹری آر آئی یو جے طارق علی ورک فنانس سیکرٹری حنیف الرحمن،صدر پریس کلب انور رضا،سیکرٹری راجہ خلیل، فنانس سیکرٹری نیئر علی ،سابق صدر پریس کلب شکیل انجم،سابق صدر پریس کلب طارق چوہدری،سابق فنانس سیکرٹری صغیر چوہدری،سابق صدر آر آئی یو جے مبارک زیب خان ،بلال ڈار،کاشف رفیق ،شہزادچوہدری ،اسحاق چوہدری،پروفیسر سعید،اصغر چوہدری،بشیر عثمانی،نثار احمد،علمدار حسین،نوابزادہ خورشیدودیگر بھی شامل تھے۔
رجحان سازی
- مسلح افواج کیخلاف مہم، سوچی سمجھی سازش
- پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) نے پی پی ایف تحقیقاتی رپورٹنگ فیلوشپس کےلئے درخواستیں طلب کرنا شروع کردیں
- نوجوان پارلیمانی قیادت پیدا کرنا بطور لیڈر ہم سب کی شہری ذمہ داری ہے،فیصل ایڈووکیٹ کا استنبول میں ورکشاپ سے خطاب
- سابق وزیرداخلہ مرحوم سینیٹر عبدالرحمان ملک کی رسم چہلم برطانیہ میں ادا کی گئی
- یو این کا اسرائیل کو نسل پرست ریاست سمجھنا فلسطینی کاز کی سچائی پر مہر تصدیق ہے‘ڈاکٹر خالد قدومی
- ملزمان کو پکڑنے کیلئے بیٹی کی جان خطرے میں ڈالنے والے اے ایس آئی محمد بخش برڑو کو ستارہ شجاعت سے نواز دیا گیا
- سینیٹر رحمان ملک کا ختم چہلم 27مارچ کو ہوگا
- آر آئی یو جے کے سالانہ انتخابات میں عابد عباسی صدر ،طارق علی ورک جنرل سیکرٹری اور کاشان اکمل فنانس سیکرٹری منتخب
- چیئرمین پاکستان تحریک اتحاد چوہدری اورنگزیب کی گورنر پنجاب سے ملاقات
- اسلام آباد میں BYBLOS عرب انٹرنیشنل ریسٹورنٹس کا افتتاح لبنانی سفیر نے کر دیا
متعلقہ خبریں