کراچی(نمائندہ خصوصی)کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے سالانہ انتخابات 23-2022 میں روزنامہ ڈیلی ٹائمز لاہور کے گروپ ایڈیٹر کاظم خان صدر جبکہ روزنامہ ایکسپریس لاہور کے گروپ ایڈیٹر ایاز خان سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے۔ سی پی این ای کے اعلامیہ کے مطابق سالانہ انتخابات میں ماہنامہ کرن گروپ کراچی کے چیف ایڈیٹر عامر محمود کو سیکریٹری جنرل، روزنامہ پاکستان ٹوڈے لاہور کے ایڈیٹر یوسف نظامی ڈپٹی سیکریٹری جنرل، روزنامہ 92 نیوز لاہور کے چیف ایڈیٹر محمد حیدر امین نائب صدر پنجاب، روزنامہ نوائے وقت اسلام آباد کے ایڈیٹر سلمان مسعود نائب صدر اسلام آباد/ راولپنڈی، روزنامہ عوامی آواز کراچی کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر جبار خٹک نائب صدر سندھ، روزنامہ اتحاد پشاور کے چیف ایڈیٹر طاہر فاروق نائب صدر خیبرپختونخوا، روزنامہ بلوچستان ایکسپریس کوئٹہ کے چیف ایڈیٹر عارف بلوچ نائب صدر بلوچستان، روزنامہ جہان پاکستان لاہور کے گروپ ایڈیٹر ضیاء تنولی جوائنٹ سیکریٹری پنجاب منتخب ہوئے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق روزنامہ لیڈ پاکستان اسلام آباد کے چیف ایڈیٹر یحییٰ خان سدوزئی جوائنٹ سیکریٹری اسلام آباد/ راولپنڈی، روزنامہ نئی بات کراچی کے ایڈیٹر مقصود یوسفی جوائنٹ سیکریٹری سندھ، رونامہ انتخاب کوئٹہ کے چیف ایڈیٹر انور ساجدی جوائنٹ سیکریٹری بلوچستان، روزنامہ آزادی سوات کے چیف ایڈیٹر ممتاز احمد صادق جوائنٹ سیکریٹری خیبرپختونخوا، روزنامہ پاک کراچی کے ایڈیٹرغلام نبی چانڈیو فنانس سیکریٹری اور روزنامہ صورتحال فیصل آباد کے چیف ایڈیٹر زبیر محمود انفارمیشن سیکریٹری منتخب ہوگئے۔سی پی این ای کے عہدیداروں کا انتخاب سی پی این ای کی نو منتخب اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ قبل ازیں اجلاس عام کا انعقاد سی پی این ای سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر کے اخبارات و جرائد کے مدیران نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس عام میں رواں سال کے لئے اسٹینڈنگ کمیٹی کے نئے 44 اراکین روزنامہ ڈیلی ٹائمز لاہور کے گروپ ایڈیٹر کاظم خان، کرن و خواتین ڈائجسٹ گروپ کے چیف ایڈیٹر عامر محمود، روزنامہ ایکسپریس لاہور کے گروپ ایڈیٹر ایاز خان، روزنامہ پاکستان ٹوڈے لاہور کے ایڈیٹر یوسف نظامی، روزنامہ 92 نیوز لاہور کے چیف ایڈیٹر محمد حیدر امین، روزنامہ نوائے وقت اسلام آباد کے ایڈیٹر سلمان مسعود، روزنامہ عوامی آواز کراچی کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر جبار خٹک، روزنامہ اتحا دپشاور کے چیف ایڈیٹر طاہر فاروق، روزنامہ بلوچستان ایکسپریس کوئٹہ کے چیف ایڈیٹر عارف بلوچ، روزنامہ جہان پاکستان لاہور کے گروپ ایڈیٹر ضیاء تنولی، روزنامہ لیڈ پاکستان اسلام آباد کے چیف ایڈیٹر یحییٰ خان سدوزئی، روزنامہ نئی بات کراچی کے ایڈیٹر مقصود یوسفی، رونامہ انتخاب کوئٹہ کے چیف ایڈیٹر انور ساجدی، روزنامہ آزادی سوات کے چیف ایڈیٹر ممتاز احمد صادق، روزنامہ پاک کراچی کے ایڈیٹرغلام نبی چانڈیو ، روزنامہ صورتحال فیصل آباد کے چیف ایڈیٹر زبیر محمود، روزنامہ اپیل کے چیف ایڈیٹر شیر محمد کھاوڑ، روزنامہ امن کراچی کے ایڈیٹر حامد حسین عابدی، روزنامہ انڈس پوسٹ کراچی کے چیف ایڈیٹر عبدالرحمان منگریو، روزنامہ جرأت کراچی کے چیف ایڈیٹر محمد طاہر، روزنامہ جہاں نما لاہور کے چیف ایڈیٹر وقاص طارق فاروق، روزنامہ تجارت لاہور کے چیف ایڈیٹر جمیل اطہر قاضی، روزنامہ ہاٹ لائن لاہور کے چیف ایڈیٹر ذوالفقار احمد راحت، روزنامہ طاقت لاہور کے چیف ایڈیٹر محمد اویس رازی، صباح نیوز ایجنسی اسلام آباد کے چیف ایڈیٹر شکیل احمد ترابی، روزنامہ نوائے وقت اسلام آباد کے ایڈیٹر سلمان مسعود، روزنامہ میدان پشاور کے ایڈیٹر سجاد حیدر، روزنامہ مہران حیدرآباد کے چیف ایڈیٹر فقیر منٹھار منگریو، روزنامہ نجات سکھر کے ایڈیٹر بشیر احمد میمن، روزنامہ غریب کے چیف ایڈیٹر تنویر شوکت، روزنامہ وفا بھاولپور کے چیف ایڈیٹر اکمل چوہان، روزنامہ ملتان نامہ ملتان کے چیف ایڈیٹر بشیر احمد خان، آن لائن نیوز ایجنسی کراچی کے ایڈیٹر عبدالخالق علی، روزنامہ اسلام اسلام آباد کے چیف ایڈیٹر خلیل الرحمان، روزنامہ لیڈر لاہور کے چیف ایڈیٹر علی احمد ڈھلوں، روزنامہ اذکار اسلام آباد کے ایڈیٹر تزعین اختر، ڈیلی ٹائمز پشاور کے چیف ایڈیٹر فضل حق، روزنامہ امت کراچی کے چیف ایڈیٹر علی حمزہ افغان، ماہنامہ دوشیزہ کراچی کی چیف ایڈیٹر منزہ سہام، روزنامہ عبرت حیدرآباد کے چیف ایڈیٹر قاضی اسد عابد، ماہنامہ فروزاں کراچی کے چیف ایڈیٹر محمود عالم خالد، ماہنامہ ہاسپی ٹیلٹی پلس لاہور کے چیف ایڈیٹر احمد شفیق، ماہنامہ ڈیفنس جرنل کراچی کے چیف ایڈیٹر اکرام سہگل، ماہنامہ نیا رخ اسلام آباد کے چیف ایڈیٹر سردار خان نیازی اور روزنامہ سندھ افیئرز کی ایڈیٹر بلقیس جہاں بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔
رجحان سازی
- پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ ‘ کرکٹر حسن علی اور امام الحق کا صوبائی وزیر صحت کے ہمراہ سندس فائونڈیشن کا دورہ
- کرپٹ اور نیب زدہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا، غلام سرور خان
- ڈیجیٹل میڈیا سوسائٹی کے زیر اہتمام” ڈیجیٹل شہری کے فرائض اور ذمہ داریاں “ کے عنوان سے سمینار 28 جون کو ہوگا
- ایشیا فاؤنڈیشن کا احتساب لیب کے تعاون سے میرٹ ہوٹل میں "امن کو مل کر منانے” کے منصوبے کی اختتامی تقریب کا انعقاد
- انٹیگرٹی آئیکون پاکستان 2021 کی اسلام آباد میں ایوارڈ تقریب
- مسعود خواجہ فن کی دنیاکے لئے سرمایہ تھے، ان کی خدمات رہتی دنیاتک یادرکھی جائیں گی، مسعود الرحمن کیانی
- گستاخانہ بیان‘ پاکستان تحریک اتحاد کی ناموس رسالت ؐریلی
- سی پی این ای کے سالانہ انتخابات؛ کاظم خان صدر، ایاز خان سینئر نائب صدر منتخب
- مسلح افواج کیخلاف مہم، سوچی سمجھی سازش
- پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) نے پی پی ایف تحقیقاتی رپورٹنگ فیلوشپس کےلئے درخواستیں طلب کرنا شروع کردیں
متعلقہ خبریں