خواجہ آصف نے پیپلز پارٹی کیخلاف بیان کیوں دیا، مصدق ملک بھی لاعلم،جانتے ہیں دونوں جماعتوں میں کیا طے پایا تھا؟اہم انکشاف

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر مصدق ملک نے کہاہے کہ پارٹی کا فیصلہ تھا کسی دوسری پارٹی بارے بیان نہیں دیا جائیگا ، خواجہ آصف نے پیپلز پارٹی کے خلاف بیان کیوں دیا ؟ وجہ معلوم نہیں ۔ ایک انٹرویوکے دوران خواجہ آصف کے پیپلز پارٹی مخالفبیان پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پارٹی میٹنگ میں فیصلہ ہوا تھا کہ کسی دوسری پارٹی کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا جائے گا۔ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاکہ خواجہ آصف نے پیپلز پارٹی کے خلاف بیان کیوں دیا، وجہ معلوم نہیں۔

متعلقہ خبریں