پاک افغان بارڈر: 563کلو میٹر ایریا بارڈر لگانے کاکام مکمل کر لیا گیا

پشاور (آن لائن)افغانستان سے دہشت گردوں کے پاکستان میں داخل ہونے کی روک تھام کے لئے 563کلو میٹر ایریا بارڈر لگانے کاکام مکمل کر لیا گیا ہے۔ 830کلو میٹر بارڈر فیسنگ میں 563کلو میٹر ایریا پر بارڈر لگانے کاکام مکمل ہونے کے ساتھ ہی پاک افغان سرحد آئندہ سال تک مکمل طور پرسیل ہو جائیگی۔ دہشت گردوں کے پاکستان میں داخل ہونے کے روک تھام کے ساتھ ساتھ سمگلنگ بھی بند ہو جائیگی ۔

عسکری حکام نے کے مطابق برف باریاور موسم کی دشواری کی باوجود بھی وطن عزیز کے دفاع کے لئے پاک فوج کے جوانوں نے 14 ہزار فٹ بلندی پر بھی افغان سرحدی علاقوں میں باڑ لگانے کا کام جاری رکھا۔عسکری حکام کے مطابق پاکستان کا افغانستان کیساتھ 1229 بارڈر ایریا ہے۔ افغان بارڈر پر اب تک پاک فوج کی کوششوں کے باعث دشمن کے دفاع اور دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے 208 پوسٹیں تعمیر کر لی گئیں جبکہ 102 مزید پوسٹیں بھی بنائیں جائیں گیں ۔

متعلقہ خبریں