سابق صدر آصف علی زرداری سنٹرل جیل اڈیالہ منتقل

راولپنڈی (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری کو سنٹرل جیل اڈیالہ منتقل کر دیا گیا ۔آصف علی زرداری کے لیے سامان بھی جیل پہنچا دیا گیا ،سامان میں بیڈ ، میترس اور روم کولر شامل ہے۔آصف علی زرداری کو بکتر بند گاڑی میں اڈیالہ جیل لایا گیا،جیل منتقل کرنے کے دوران سیکورٹی کےسخت اقدامات کیے گئے۔ سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا خود سیکورٹی کے معاملات کی نگرانی کرتے رہے۔واضح رہے کہ آصف زرداری کو جعلی اکاونٹس ریفرنس میں نیب نے گرفتار کیا تھا ۔آصف زرداری کو احتساب عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ خبریں