لاہور( آن لائن ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے شعبہ برانڈ نے غیر ملکی ایئر لائن کی تصاویر پر پی آئی اے کا لوگو لگا کر سوشل میڈیا پر جاری کردیں۔ اس جعلی تشہیری مہم پر لاکھوں روپے خرچ کیے گئے جبکہ یہ تصاویر ادارے کے لیے شرمندگی کا باعث بن رہی ہیں۔پی آئی اے کی جانب سے غیر ملکی ائیر لائن کی جہاز کی اندرونی تصاویر کو اپنی پراڈکٹ ظاہر کیا گیا۔سوشل میڈیا پر پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ اشتہار پر صارفین نے شدید تنقید کی ہے۔دوسری جانب غیر ملکی ایئرلائن نے بھی قومی ایئرلائن سے اس حوالے سے شکوہ کیا ہے جبکہ کاپی رائٹس کا مسئلہ بھی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق شعبے کے جنرل مینیجر سے اس حوالے سے وضاحت طلب کی گئی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
رجحان سازی
- مسلح افواج کیخلاف مہم، سوچی سمجھی سازش
- پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) نے پی پی ایف تحقیقاتی رپورٹنگ فیلوشپس کےلئے درخواستیں طلب کرنا شروع کردیں
- نوجوان پارلیمانی قیادت پیدا کرنا بطور لیڈر ہم سب کی شہری ذمہ داری ہے،فیصل ایڈووکیٹ کا استنبول میں ورکشاپ سے خطاب
- سابق وزیرداخلہ مرحوم سینیٹر عبدالرحمان ملک کی رسم چہلم برطانیہ میں ادا کی گئی
- یو این کا اسرائیل کو نسل پرست ریاست سمجھنا فلسطینی کاز کی سچائی پر مہر تصدیق ہے‘ڈاکٹر خالد قدومی
- ملزمان کو پکڑنے کیلئے بیٹی کی جان خطرے میں ڈالنے والے اے ایس آئی محمد بخش برڑو کو ستارہ شجاعت سے نواز دیا گیا
- سینیٹر رحمان ملک کا ختم چہلم 27مارچ کو ہوگا
- آر آئی یو جے کے سالانہ انتخابات میں عابد عباسی صدر ،طارق علی ورک جنرل سیکرٹری اور کاشان اکمل فنانس سیکرٹری منتخب
- چیئرمین پاکستان تحریک اتحاد چوہدری اورنگزیب کی گورنر پنجاب سے ملاقات
- اسلام آباد میں BYBLOS عرب انٹرنیشنل ریسٹورنٹس کا افتتاح لبنانی سفیر نے کر دیا
متعلقہ خبریں