موجودہ کاروباری حالات میں آن لائن ایکسپوز اہم کردار ادا کر رہی ہیں، شیخ عمران

لاہور(کامرس رپورٹر)کورونا کے باعث درپیش کاروباری حالات میں آن لائن ایکسپوز اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی شیخ محمد عمران نے ورچوئل ایکسپو کے چیف ایگزیکٹو نعیم ثاقب سے ملاقات میں کیاشیخ عمران کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے معیشت کو شدید دھچکا پہنچا ہے اور خاص طور پر پاکستان کے دل لاہور میں کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں ۔

لاہور کی تعمیر و ترقی کے منصوبے اگرچہ وقتی طور پر سستی کا شکار ہوئے لیکن انہیں جلد از جلد مکمل کر لیا جائےاور انشااللہ آنے والے دنوں میں معاشی سرگرمیاں پروان چڑھتی نظر آئیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ورچوئل ایکسپوملک بھر خاص طور پر لاہور کے رئیل اسٹیٹ کاروبار کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اس موقع پر پاکستان کی پہلی آن لائن نمائش ورچوئل ایکسپو کے چیف ایگزیکٹو نعیم ثاقب نے وائس چیئرمین ایل ڈی اے کو لاہور کی تعمیر و ترقی کے حوالے سےاپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ خبریں