لاہور(کامرس رپورٹر) رائیونڈ روڈ پر واقع الکبیر ڈویلپرز کے فیز تھری کنگز ٹاون میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔محفل میلاد میں ملک کے معروف قاری سید صداقت علی ،عالمی شہرت یافتہ نعت خواں عبدالرئوف روفی ،شہزادحنیف مدنی، قاری یونس اورقاری شاہد محمودنے خصوصی شرکت کی اور آقائے دو جہاں کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ محفل میلاد میں صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال،وی ایکسپو کے بانی نعیم ثاقب کے علاوہ اہم سیاسی ،سماجی شخصیات ، ڈیلرز اور رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے نامور افراد اور ہزاروں عاشق رسول نے شرکت کی، اس موقع پر چیئرمین الکبیر ٹائون چوہدری اورنگزیب نے شرکاءمیں عمرہ کے ٹکٹ تقسیم کیے اور بہترین انتظامی امور پر آپریشن مینجر خرم شہزاد کی زیر نگرانی میں مارکیٹ کمیٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے الکبیر فیملی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ الکبیر ٹائون کی شاندار کامیابی کے بعد کنگز ٹائون کا فقید المثال رہائشی منصوبہ شروع کیا۔ کنگز ٹاؤن ایل ڈی اے سے منظور شدہ ہاؤسنگ سکیم میں جس میں تمام جدید رہائشی سہولیات مہیا کی گئی ہیں انڈرگراؤنڈ الیکٹرسٹی کارپیٹڈ روڈ سی ٹی وی سے نگرانی GATED کمیونٹی مسجد اور کمیونٹی سینٹر جیسی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔انشاء اللہ الکبیر ٹائون کی طرح کنگز ٹائون بھی الکبیر ڈیولپرز کا ایک شاندار رہائشی منصوبہ ہوگا جو عوام کا اعتماد مکمل حاصل کرے گا۔
رجحان سازی
- مسلح افواج کیخلاف مہم، سوچی سمجھی سازش
- پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) نے پی پی ایف تحقیقاتی رپورٹنگ فیلوشپس کےلئے درخواستیں طلب کرنا شروع کردیں
- نوجوان پارلیمانی قیادت پیدا کرنا بطور لیڈر ہم سب کی شہری ذمہ داری ہے،فیصل ایڈووکیٹ کا استنبول میں ورکشاپ سے خطاب
- سابق وزیرداخلہ مرحوم سینیٹر عبدالرحمان ملک کی رسم چہلم برطانیہ میں ادا کی گئی
- یو این کا اسرائیل کو نسل پرست ریاست سمجھنا فلسطینی کاز کی سچائی پر مہر تصدیق ہے‘ڈاکٹر خالد قدومی
- ملزمان کو پکڑنے کیلئے بیٹی کی جان خطرے میں ڈالنے والے اے ایس آئی محمد بخش برڑو کو ستارہ شجاعت سے نواز دیا گیا
- سینیٹر رحمان ملک کا ختم چہلم 27مارچ کو ہوگا
- آر آئی یو جے کے سالانہ انتخابات میں عابد عباسی صدر ،طارق علی ورک جنرل سیکرٹری اور کاشان اکمل فنانس سیکرٹری منتخب
- چیئرمین پاکستان تحریک اتحاد چوہدری اورنگزیب کی گورنر پنجاب سے ملاقات
- اسلام آباد میں BYBLOS عرب انٹرنیشنل ریسٹورنٹس کا افتتاح لبنانی سفیر نے کر دیا
متعلقہ خبریں