کوتھم میں ورلڈ پیزا ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

لاہور(نمائندہ خصوصی)کوتھم کالج میں ورلڈ پیزا ڈے کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تقریب میں کوتھم کے شیفس نے مختلف قسم کے لذیز پیزے بنا کر لوگوں کے دل جیت لیے۔تقریب میں ٹرینر علی عباس،معروف اداکار راشد محمود ،اداکار حسیب خان اور دیگر متحرک شخصیات نے شرکت کی۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر کوتھم میاں شاہد محمود کا کہنا تھا کوتھم پاکستان میں ہوٹل مینجمنٹ اور اس سے وابستہ مختلف شعبوں کی تربیت کا واحد ادارہ ہے جس کے فارغ التحصیل طلباء بہترین خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوتھم کالج سٹیٹ آف دی آرٹ ہے ایسے کالجوں کی مزید ضرورت ہے تاکہ طلباء و طالبات کو ہنر مند کیا جائے تاکہ وہ روزگار کیلئے کسی کے محتاج نہ ہوں۔

متعلقہ خبریں