چیئرمین الکبیر ٹائون چوہدری اورنگزیب کی ایئر مارشل ظہیر احمد بابرکو پاک فضائیہ کی سربراہی سنبھالنے پر مبارکباد

لاہور(نمائندہ خصوصی) معروف کاروباری شخصیت اور سماجی کارکن، چیئرمین الکبیر ٹائون چوہدری اورنگزیب کی ایئر مارشل ظہیر احمد بابرسے ملاقات۔ چوہدری اورنگزیب نے ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کو پاف فضائیہ کی سربراہی سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر چوہدری اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تاجر برادری ملک کے دفاع کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے اور مسلح افواج کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ ہمیں پاک فوج پر ناز و فخر ہے ہم پاک فوج کے شہداء کو کبھی نہیں بھولیں گے ۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں پاک فضائیہ میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب ہوئی جس میں سبکدوش ہونے والے ایئر مارشل مجاہد انور خان نے کمانڈ ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کو سونپی۔17 مارچ کو حکومت نے ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کیا تھا۔ظہیر احمد بابر ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف ایڈمن کے طور پر کام کر رہے تھے۔ انہوں نے 1986ء میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر فائٹر سکوارڈرن، آپریشنل ائیربیس اور ریجنل ائیر کی کمانڈ بھی کر چکے ہیں۔اس کے علاوہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف آپریشن و ریسرچ اور ترقی کے طور پر بھی خدمات دے چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں