چوہا سیدن شاہ میں مسیحی خواتین پولیس گردی کا شکار ہوگئیں

اسلام آبا د( نمائندہ خصوصی) چوہا سیدن شاہ میں مسیحی خواتین پولیس گردی کا شکار ہوگئیں ۔ ایم ایس مائنز لیبر ہسپتال چوہاسیدن شاہ نے بغیر اجازت اسٹاف کالونی میں داخل ہونے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لیےڈی پی او چکوال کو خط لکھ دیا ہے ، ایم ایس ڈاکٹر شہباز کی جانب سے ڈی پی او چکوال کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ چوہا سیدن شاہ پولیس نے مائنز لیبر ہسپتال کی کالونی میں ہسپتال انتطامیہ کو آگاہ کیے بغیر اکیس مارچ کو ایک گھر میں ریڈ کیا جبکہ ریڈ کے دوران گھر میں خواتین کو زدو کوب بھی کیا گیا اور نہ ہی ریڈمیں خواتین پولیس موجود تھیں ،کیا اس قسم کے چھاپے کی کیا قانو ن میں کوئی اجازت موجود ہے اگر قانون اجازت نہیں دیتا تو قانون ہاتھ میں لینے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ خبریں