عاصم اسلم اعوان کا جنرل کونسلر کے امیدوار محمد ساجد اعوان کی مکمل حمایت کا اعلان

مانسہرہ(نمائندہ خصوصی) عاصم اسلم اعوان کا جنرل کونسلر کے امیدوار محمد ساجد اعوان کی مکمل حمایت کا اعلان ۔تفصیلات کےمطابق دی گریٹر پاکستان موومنٹ کی پراونشل آرگنائزنگ کمیٹی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری یوتھ افیئرز عاصم اسلم اعوان نے اپنےآبائی گائوں وی سی ساون میرا میں جنرل کونسل کے امیدوار محمد ساجد اعوان کی مکمل حمایت کااعلان کیا ہے۔عاصم اسلم اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میںپڑھی لکھی نوجوان قیادت کو آنے کا موقع دیا جائے ۔محمد ساجد اعوان بہتر طریقے سے وی سی ساون میرا کے مسائل حل کرینگے۔انہوں نے علاقہ مکینوں سے اپیل کی کہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے محمد ساجد اعوان کو بلدیاتی انتخابات میں کامیاب کرائیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع کی 63 تحصیلوں میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخاب کے لیے پولنگ 19دسمبر کو ہوئی تھی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نیا شیڈول جاری کردیا جس کے تحت پولنگ 31 مارچ کو ہو گی۔ جس میںخیبرپختونخوا کے 18اضلاع سے امیدواحصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں