کراچی(این این آئی) ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے۔بہترین اداکاری اور آواز کی وجہ سے پہچانے جانے والے حمزہ عباسی مداحوں میں مقبول اداکار سمجھے جاتے ہیں۔ وہ اداکاری کے سفر کے ساتھ ساتھ ابزندگی کے ایک نئے سفر پر چل پڑے ہیں۔ چند روز قبل شادی کا اعلان کرنے والے حمزہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔حمزہ علی عباسی کی شادی کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انہوں نے مہندی اور ڈھولکی جیسی فرسودہ رسومات منانے سے انکار کردیا تھا اور ان کے نکاح کی تقریب بھی سادگی سے منائی گئی۔نہ صرف انہوں نے بلکہ اْن کی دلہن نیمل خاور نے بھی روایتی مہنگی ترین شادی کے رواج کو اپنانے کے بجائے سادگی کو ترجیح دی اور سادہ لباس زیب تن کرکے نکاح کی تقریب کو مثال بنا دیا۔حمزہ اور نیمل کے نکاح کی تقریب قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں انجام پائی۔نکاح کی تقریب میں مشہور ڈرامہ ’انا‘ کے مقبول کردار التمش بالمعروف عثمان مختار نے بھی شرکت کی اور تصویر بنوائی۔واضح رہے کہ حمزہ عباسی اپنی اہلیہ سے 8 سال بڑے ہیں۔ دونوں اداکار ایک سال قبل ملے تھے جو بعد ازاں اچھے دوست بن گئے۔ حمزہ نے شادی خاموشی سے کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم شادی کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی وجہ سے انہیں خود اپنی شادی کا اعلان کرنا پڑا۔
رجحان سازی
- مسلح افواج کیخلاف مہم، سوچی سمجھی سازش
- پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) نے پی پی ایف تحقیقاتی رپورٹنگ فیلوشپس کےلئے درخواستیں طلب کرنا شروع کردیں
- نوجوان پارلیمانی قیادت پیدا کرنا بطور لیڈر ہم سب کی شہری ذمہ داری ہے،فیصل ایڈووکیٹ کا استنبول میں ورکشاپ سے خطاب
- سابق وزیرداخلہ مرحوم سینیٹر عبدالرحمان ملک کی رسم چہلم برطانیہ میں ادا کی گئی
- یو این کا اسرائیل کو نسل پرست ریاست سمجھنا فلسطینی کاز کی سچائی پر مہر تصدیق ہے‘ڈاکٹر خالد قدومی
- ملزمان کو پکڑنے کیلئے بیٹی کی جان خطرے میں ڈالنے والے اے ایس آئی محمد بخش برڑو کو ستارہ شجاعت سے نواز دیا گیا
- سینیٹر رحمان ملک کا ختم چہلم 27مارچ کو ہوگا
- آر آئی یو جے کے سالانہ انتخابات میں عابد عباسی صدر ،طارق علی ورک جنرل سیکرٹری اور کاشان اکمل فنانس سیکرٹری منتخب
- چیئرمین پاکستان تحریک اتحاد چوہدری اورنگزیب کی گورنر پنجاب سے ملاقات
- اسلام آباد میں BYBLOS عرب انٹرنیشنل ریسٹورنٹس کا افتتاح لبنانی سفیر نے کر دیا