لاہور(نمائندہ خصوصی)آج سٹرابری سپورٹس نے پاکستان کی پہلی ریسلنگ لیگ کا اعلان کر دیا. یہ لیگ بھی اسٹرابری سپورٹس کی ملکیت ہے جنہوں نے اس سے پہلے سپر کبڈی لیگ متعارف کروائی تھی. رسیلنگ دنیا کے قدیم ترین سپورٹس میں شامل ہیں. عوام میں مقبول یہ کھیل 1896 سے اولمپکس کا حصہ بنا.اور پاکستان میں بھی مقبولیت حاصل کر گیا۔۔گو کہ اس سر زمین سے اس تعلق کئی سو سال پرانا ہےلیگ کا پہلا سیزن اگلے برس کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے منعقد کیا جائے گا۔
لیگ مختلف شہروں کی ٹیم پر مشتمل ہو گی. سٹرابری سپورٹس کے بانی حیدر علی داؤد نے اس موقع پر کہا کہ "یہ پاکستان میں کھیلوں کے لئے ایک فخر کا لمحہ ہے. ہم ریسلنگ فیڈریشن کے اشتراک سے ایک بہت ہی قدیم کھیل میں ایک بار پھر پیش کیا جائے گا. ریسلنگ کا پاکستان کی تہزیب سے بہت گہری تعلق ہے. لیگ میں اعلیٰ کھلاڑی حصہ لیں گے اور اس کھیل کو نمایاں کیا جائے گا. پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری ارشد ستار کا کہنا تھا کہ "ہمیں اس لیگ کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے. اس کی وجہ سے ریسلنگ کےکھیل کو مقبولیت حاصل ہو گی اور ساتھ ہی اسے کمرشل سپورٹ بھی ملے گی. ہمیں یقین ہے کہ سٹرابری سپورٹس کے ساتھ مل کے ہم ایک نئی تاریخ رقم کریں گے.”
رجحان سازی
- مسلح افواج کیخلاف مہم، سوچی سمجھی سازش
- پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) نے پی پی ایف تحقیقاتی رپورٹنگ فیلوشپس کےلئے درخواستیں طلب کرنا شروع کردیں
- نوجوان پارلیمانی قیادت پیدا کرنا بطور لیڈر ہم سب کی شہری ذمہ داری ہے،فیصل ایڈووکیٹ کا استنبول میں ورکشاپ سے خطاب
- سابق وزیرداخلہ مرحوم سینیٹر عبدالرحمان ملک کی رسم چہلم برطانیہ میں ادا کی گئی
- یو این کا اسرائیل کو نسل پرست ریاست سمجھنا فلسطینی کاز کی سچائی پر مہر تصدیق ہے‘ڈاکٹر خالد قدومی
- ملزمان کو پکڑنے کیلئے بیٹی کی جان خطرے میں ڈالنے والے اے ایس آئی محمد بخش برڑو کو ستارہ شجاعت سے نواز دیا گیا
- سینیٹر رحمان ملک کا ختم چہلم 27مارچ کو ہوگا
- آر آئی یو جے کے سالانہ انتخابات میں عابد عباسی صدر ،طارق علی ورک جنرل سیکرٹری اور کاشان اکمل فنانس سیکرٹری منتخب
- چیئرمین پاکستان تحریک اتحاد چوہدری اورنگزیب کی گورنر پنجاب سے ملاقات
- اسلام آباد میں BYBLOS عرب انٹرنیشنل ریسٹورنٹس کا افتتاح لبنانی سفیر نے کر دیا
متعلقہ خبریں