اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان 2021/2022 میں کرونا کو مد نظر رکھتے ہوئے پہلی بار فری اسٹائل ریسلنگ لیگ کی میزبانی کرے گا۔ اس لیگ کی ملکیت پاکستان کی پہلی پیشہ ورانہ طور پر چلنے والی اسپورٹس مینجمنٹ کمپنی اسٹرابیری اسپورٹس مینجمنٹ Strawberry Sports Management کی ہے جبکہ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن Pakistan Wrestling Federation تکنیکی معاون کار ہے۔ لیگ میں شہروں پر مبنی فرنچائز ماڈل کے ذریعے فری اسٹائل ریسلنگ کے بہترین کھلاڑی میدان میں اتریں گے۔
اسٹرابیری اسپورٹس مینجمنٹStrawberry Sports Management نے لیگ کے نام کا اعلان کیا اور اس کے لوگو Logo کی نقاب کشائی بھی کی۔ اس موقع پر اسٹرابیری اسپورٹس مینجمنٹ Strawberry Sports Management کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حیدر علی داؤد خان نے کہا کہ “ہم نے فری اسٹائل ریسلنگ لیگ کے لیے پرو دنگل لیگPro Dangal League کے نام کا انتخاب کیا ہے۔ فری اسٹائل ریسلنگ ایک کھیل ہے جس میں ہماری سرزمین کے ساتھ گہرے روابط ہیں۔ دنگل ہماری ثقافت سے ہم آہنگ ہے اور ریسلنگ کے روایتی پہلو کی عکاسی کرتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ پرو دنگل لیگ ملک میں فری اسٹائل ریسلنگ کی جڑوں کو مضبوط بنانے میں معاون ہوگی”۔
پاکستان ریسلنگ فیڈریشنPakistan Wrestling Federation کے سیکریٹری محمد ارشاد ستار نے کہا ، "پرو دنگل لیگ پاکستان اور فری اسٹائل ریسلنگ کے لئے منفرد اہمیت رکھتی ہے۔ لیگ کا نام پاکستان میں فری اسٹائل ریسلنگ کے ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ پرو دنگل لیگ فری اسٹائل ریسلنگ کے پہلوانوں کی نئی نسل کو متاثر کرنے میں مدد کرے گی جو پاکستان کے لئے باعث فخر بنیں گے”۔لیگ کے افتتاحی سیزن کا انعقاد کرونا کی مروجہ ہدایات اور ملک میں اس وبا سے متعلق بہتری آنے کی روشنی میں 2021/2022 میں کیا جائے گا۔
رجحان سازی
- مسلح افواج کیخلاف مہم، سوچی سمجھی سازش
- پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) نے پی پی ایف تحقیقاتی رپورٹنگ فیلوشپس کےلئے درخواستیں طلب کرنا شروع کردیں
- نوجوان پارلیمانی قیادت پیدا کرنا بطور لیڈر ہم سب کی شہری ذمہ داری ہے،فیصل ایڈووکیٹ کا استنبول میں ورکشاپ سے خطاب
- سابق وزیرداخلہ مرحوم سینیٹر عبدالرحمان ملک کی رسم چہلم برطانیہ میں ادا کی گئی
- یو این کا اسرائیل کو نسل پرست ریاست سمجھنا فلسطینی کاز کی سچائی پر مہر تصدیق ہے‘ڈاکٹر خالد قدومی
- ملزمان کو پکڑنے کیلئے بیٹی کی جان خطرے میں ڈالنے والے اے ایس آئی محمد بخش برڑو کو ستارہ شجاعت سے نواز دیا گیا
- سینیٹر رحمان ملک کا ختم چہلم 27مارچ کو ہوگا
- آر آئی یو جے کے سالانہ انتخابات میں عابد عباسی صدر ،طارق علی ورک جنرل سیکرٹری اور کاشان اکمل فنانس سیکرٹری منتخب
- چیئرمین پاکستان تحریک اتحاد چوہدری اورنگزیب کی گورنر پنجاب سے ملاقات
- اسلام آباد میں BYBLOS عرب انٹرنیشنل ریسٹورنٹس کا افتتاح لبنانی سفیر نے کر دیا